| Image Source Google| Image from Insidesport Hindi |
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ،سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 ستمبر کو اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ بالترتیب سرفراز احمد اور حیدر علی کو لیا گیا ہے ، جبکہ فخر زمان ، جن کا نام اصل میں ٹریول ریزرو تھا ، کی جگہ خوشدل شاہ کو لیا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ہوگا ، پاکستان گروپ 2 میں ہے اور 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سے کھیلے گا۔
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ
- بابر اعظم (کپتان)
- شاداب خان (نائب کپتان)
- آصف علی
- فخر زمان
- حیدر علی
- حارث رؤف
- حسن علی
- عماد وسیم
- محمد حفیظ
- محمد نواز
- محمد رضوان (وکٹ کیپر)
- محمد وسیم جونیئر
- سرفراز احمد (وکٹ کیپر)
- شاہین شاہ آفریدی
- صہیب مقصود

0 تبصرے