eion morgen fined 24 lac foe slow over rate

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 23 ستمبر کو ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنے   انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان ایون مورگن پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت اس  سیزن میں  دوسری مرتبہ   سلو اوور ریٹ  کرانے پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ،جبکہ پلیئنگ الیون کے باقی ممبران کو 6 لاکھ روپے سے کم یا ان کی انفرادی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔