راہل ترپاٹھی اور وینکٹیش ایئر نے تیز نصف سنچریوں کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو,دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے خلاف سات وکٹوں سے آرام دہ فتح دلائی۔
156 کے تعاقب میں ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹراپاٹھی (42 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 74) اور ایئر (30 گیندوں پر 53) کی مدد سے دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت سے 15.1 اوورز میں عبور کر لیا ۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ نے اپنے چار اوورز میں 43رنز کے عوض تین کٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے ممبئی انڈینزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز اسکور کیے ۔ روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کوک نے بالترتیب 33 اور 55 رنز اسکور کیے، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ، کے کے آر کے گیند بازوں نے آخری 10 اوورز میں صرف 75 رنز کے اضافے کے ساتھ ایم آئی کے بلے بازوں کو دبا دیا۔


0 تبصرے