‏نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
Image BY PCB


‏نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ,پی سی بی کا نیشنل ٹی ٹوئینٹی میں لون ونڈو آپشن متعارف کرانے کا فیصلہ، جس کے تحت جو کھلاڑی الیون کا حصہ نہیں بن پا رہے ان کو دوسری ٹیم کو کوچز کی مشاورت کے بعد دیا جا سکے گا.
لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے.اس سارے عمل کی نگرانی چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کریں گے.لون ونڈو آپشن   کے لیے  ناموں میں  عبداللہ شفیق ، معاذ خان ، عامر ، سلمان ارشاد ، ایم عمران ، علی عمران ، ناصر نواز ، سہیل اختر ، ابرار ، احسن علی ، میر حمزہ ، دلبر ، طیب طاہر ، طحہ ، عمر خان شامل ہیں.