blochitan rediter their first win in national t20 cup 2021
Image source Google| Image by sportsrush


بلوچستان نے نیشنل ٹی 20 کپ 2021 میں    سدرن پنجاب کو   شکست دیتے    ہوۓ  اپنی    پہلی جیت درج کی ۔ دوسری طرف جنوبی پنجاب نے ابھی تک   اپنے  پہلے   تین   میچوں  میں  سے  ایک میچ میں  بھی کامیابی  حاصل  کر نے  میں  ناکام  رہی  ۔
بلوچستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر     سدرن پنجاب  کو   پہلے  بیٹنگ کی دعوت دی ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ سدرن کی ٹیم 17.5 آورز میں محض 101 رنز کے مجموعی  اسکور پر آل  آؤٹ ہو گئی. بلوچستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد بٹ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین تین  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
102 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں میں بلوچستان کی ٹیم کی جانب سے عبدالواحد نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔اننگز کے درمیانی مرحلے میں بسم اللہ خان کے ساتھ غیرمعمولی شراکت قائم کی جس سے بلوچستان کو سات وکٹوں سے کامیابی ملی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم تین میچ کھیلنے کے بعد صفر پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے جبکہ بلوچستان کی ٹیم اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔