ذرائع کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میچوں سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کرکٹر کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے راولپنڈی میچز سے دستبرداری پر مجبور ہونا پڑا ، اور اس کے بعد وہ اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ’’ حفیظ کے آج خون کے ٹیسٹ ہوں گے۔ وہ لاہور میچز کے لیے سینٹرل پنجاب میں شامل ہوں گے۔ سینٹرل پنجاب کے مطابق آل راؤنڈر بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔


0 تبصرے