KPK beat sothren by seven wickets


راولپنڈی :ایونٹ کے  پانچویں  میچ       میں خیبر پختون خواہ       نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ  کا فیصلہ کیا . سد رن   کی ٹیم 19.4 آورز میں 152 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آوٹ  ہوگئی   .
سدرن کی جانب سے محمد عمران نے 46 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسان خان نے 25 رنز اسکور کیے۔ خیر کی طرف سے  محمد عمران نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے  تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز  میں 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی دوسری وکٹ پر محمد رضوان اور صاحبزاداہ فرحان کے مابین 136 رنز کی شراکت داری کی وجہ سے 153 رنز کا ہدف 19.4 آورز میں باآسانی  مکمل کرلیا۔
خیبر پختونخوا کی جانب سے صاحبزاداہ فرحان نے 49 گیندوں پر  6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے،جبکہ خیبر کے کپتان محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے۔
خبر پختون خوا کے  محمد عمران اپنی  بہترین بالنگ کارکردگی کی وجہ سے میں  آف دی میچ قرار پائے۔