pak vs wi series expected to happen
Image Source- Google|Image by MPL

‏ویسٹ انڈیز  کرکٹ  بورڈ نے دورہ پاکستان کا اشارہ دے دیا۔‏ویسٹ انڈیز  کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے۔ پلیرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بھی بات کریں گے.
دورہ  پاکستان  سے  متعلق  انکا  کہنا  تھا  کہ :
     "  ہم دورہ پاکستان سمیت تمام دوروں کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ہم ماضی کی طرح دورے سے پہلے اہم چیک کریں گے اور پی سی بی اور سیکیورٹی ماہرین سے بات کرتے رہیں گے۔"

‏ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا رواں سال دسمبر کے ماہ میں دورہ پاکستان شیڈول ہے جس میں تین ون ڈے میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں ۔