سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستان کے بلے باز بن گئے ہیں۔
نادرن کے خلاف جاری قومی ٹی 20 کپ میچ کے دوران ، اعظم 105 رنز پر ناقابل شکست رہے ، انہوں نے اپنی چھٹی ٹی 20 سنچری ریکارڈ کرنے کے لیے صرف 63 گیندیں لیں۔ دائیں ہاتھ والے بلے باز نے 185 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔پچھلا ریکارڈ اعظم کے سنٹرل پنجاب کے ساتھیوں احمد شہزاد اور کامران اکمل نے شیئر کیا تھا ، دونوں کے پانچ سنچریاں ہیں۔
بابر اعظم کو اب کرس گیل کا تیز ترین 7000 رنز کا ریکارڈتوڑ نے کے لیے 6اننگز میں صرف 16رنز درکار ہیں .


0 تبصرے