![]() |
| Image SourceGoogle |Image by ACE News |
لاہور: ذرائع کے مطابق, پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے اپنے اختیارات میں کمی کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔
وسیم خان نے ایک روز قبل پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز آج کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا-
سابق چیئرمین احسان مانی نے بورڈ کے معاملات کو جدید خطوط پر چلانے کے لیے 2019 میں ان کی خدمات حاصل کیں ، تین سالہ معاہدے پر جو کہ 2022 میں ختم ہونے والا تھا۔
گزشتہ ماہ پی سی بی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں رمیز راجہ نے یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں سسٹم کی مکمل اصلاح کی ضرورت ہے۔


0 تبصرے