اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے دستبرداری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھارت سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔ فواد چوہدری نے ایک جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر تبادلہ خیال کیا جو سابق ٹی ٹی پی کمانڈر احسان اللہ احسان کے نام پر شیئر کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس پوسٹ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرے۔
وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ اس پوسٹ میں تحریر تھا کہ '' نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ داعش ان پر حملہ کرے گی۔''
فواد چوہدری کے مطابق 21 اگست 2021 کو بھارتی اخبار سنڈے گارڈین میں ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ مضمون کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کا سامنا کر سکتی ہے۔
پانچ دن بعد 24 اگست کو نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن گپٹل کی بیوی کو ایک دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی .یہ ای میل "تحریک لبیک" کے نام سے بناۓ جانے والے نقلی اکاؤنٹ سے بھیجی گئی . ۔ فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ ای میل میں گپٹل کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ان واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ جاری رکھا اور١١ ستمبر کو پاکستان آگئی۔13ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کیا .
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کے دن صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجے کے درمیان اعلان کیا کہ وہ حکومتی ہدایات کی وجہ سے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر رہی ہیں۔ اس کے بعد اعلیٰ حکام نے نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ سیکورٹی کے خطرے کی اطلاع دیں ، جس سے وہ لاعلم تھے۔


0 تبصرے