ملک میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ سج گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج پنڈی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔ میچ دن 2بجکر30منٹ پر شروع ہوگا ۔
18 سا
ل بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی سر زمین پر  11 ستمبر کو قدم رکھا تو شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کرونا ٹیسٹ کے منفی آنے کے بعد  مہمان ٹیم نے 13 ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کیا تھا۔سینئر پلیئرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے نیوزی لینڈ ٹیم  کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین ٹوم لیتھم کر رہے ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے صرف 25 فیصد شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ساڑھے چار ہزار جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں ساڑھے پانچ ہزار افراد میچ دیکھنے آ سکتے ہیں۔