Ad Code

Responsive Advertisement

شاہین شاہ آفریدی اب کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی کی پہنی ہوئی 10 ویں نمبر کی جرسی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے



شاہین شاہ آفریدی اب کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی کی پہنی ہوئی 10 ویں نمبر کی جرسی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، فاسٹ بولر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے  قبل   یہ  ا علان کیا۔ شاہین نے ٹوئٹر پر کہا کہ "یہ صرف ایک قمیض کا نمبر نہیں ہے۔ یہ اخلاص ، سالمیت اور پاکستان سے گہری محبت کی علامت ہے۔" فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں شاہد آفریدی  کی  ١٠ نمبر شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں۔
 اس سے  قبل شاہین آفریدی   40 نمبر شرٹ  پہنا کرتے تھے ۔2018 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ، 21 سالہ تیز گیند باز    نے 77 بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک 161 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے