ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اپنے ٹویٹ ’’ میں کل پاکستان جا رہا ہوں ‘‘ کے ساتھ انٹرنیٹ کو آگ لگا دی ، بہت سے پاکستانی شائقین نےضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونےپر کرس گیل کی تعریف کی ۔ کرس گیل کا یہ پیغام تیزی سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ ٹاپک بن گیا۔
41 سالہ آل راؤنڈر نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسروں کو کرکٹ کے دیوانے ملک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔کرس گیل نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا''میں کل پاکستان جا رہا ہوں ، کون آرہا ہے؟ ''۔ ان کے ٹویٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ری ٹویٹ کیا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گیل پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں۔ دوسری جانب کئی پاکستانی کرکٹ شائقین ان کے بیان پر بہت خوش ہوئے ۔ بہت سے کرکٹ شائقین نے کرس گیل کے فیصلے کو سراہا اور انہیں پاکستانی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔ کچھ صارفین کے مطابق ، کرکٹر نے پوری دنیا میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔


0 تبصرے