pak vs eng 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن  بنانے کے لیے تمام آپشنز پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کو دونوں ٹی ٹونٹی میچز کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہےاور   وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ شروع کر دیا ہے ، اور 16 سال کے بعد انگلینڈ کو پاکستان واپس آنے پر آمادہ کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا ، جس میں انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’’ ہم نیوزی لینڈ کے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ ہیں ‘‘۔
انگلینڈ  کا  رواں  سال اکتوبر میں  دورہ  پاکستان کا  شیڈول ہے،جس  میں  دو     ٹی ٹونٹی میچز  شامل  ہیں .