نیوزی لینڈ ٹیم کے سی ای او خطرے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے قاصر۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر سیکورٹی انتظامات سے مطمئن تھے ،اسی لیے انہوں نے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا .
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "جمعہ کو سب کچھ بدل گیا ، ایڈوائزری بدلی ، صورتحال بدلی ، خطرے کی سطح بدل گئی۔"اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا.
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایک مخصوص اور مصدقہ خطرے کی سطح کی ایڈوائزری حاصل کرنے کے بعددورہ منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کےسی ای او کے مطابق ، ایڈوائزری کو تھرڈ پارٹی ذرائع نے بھی پشت پناہی دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دھمکی کی بنیادی نوعیت کا انکشاف کیا گیا ، لیکن تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ڈیوڈ وائٹ کے مطابق یہ دورہ حکومت کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد منسوخ کر دیا گیا.


0 تبصرے