Ad Code

Responsive Advertisement

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہونے کا خدشہ

 



نیوزی لینڈ کی جانب سے  ان کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان  ہونے  کا خدشہ .ایک  اندازے کے  مطا بق    پاکستان کرکٹ بورڈ کو 
 نیوزی لینڈ  کی جانب سے   اچانک اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر نے سے  12سے  13 لاکھ   ڈالر کا   نقصان  ہوگا .
پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ پی سی بی ، حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔
عہدیدار کے مطابق  نیوزی لینڈ   کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے     معاملے  کو  آئی سی سی   میں اٹھانا بیکار ہوگا۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ان معاملات میں آئی سی سی نے کچھ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ، آئی سی سی میں بھارتی لابی کی طاقت کو دیکھتے ہوئے ، پی سی بی کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی معاوضے کا کیس جیتنا مشکل ہوگا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ''تنازعات کے حل کی کمیٹی"   میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ  کرسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے