نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ "میں سمجھتی  ہوں کہ یہ سب کے لیے کتنا مایوس کن ہوگا کہ کھیل آگے نہیں بڑھا ، لیکن ہم اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو کیا گیا ہے۔" کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے پہلے آنی چاہیے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام نے پہلے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے تمام شیڈول میچز کو یکطرفہ طور پر معطل کر رہے ہیں۔18 سالوں میں پہلی بار نیوزی لینڈ نے راولپنڈی اور لاہور میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے.نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹیم کی وطن واپسی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے .