پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ لسٹ کی کیٹیگری اے میں رکھا گیا تھا جس کی ماہانہ تنخواہ 185،000روپے ہے
محمد عامر نے کہا "اگر میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل رہا تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کیا کروں گا؟پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے ذریعے مجھ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے ہے لیکن ایسا ممکن نہیں۔کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ لسٹ میں میرا نام شامل کرنے سے پہلے مجھ سے رابطہ کرنا چاہئے تھا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں لیکن پھر بھی وہ جاہلوں کی طرح کام کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کنٹریکٹ کسی نوجوان کھلاڑی کو دے دیں۔تاکہ وہ اس سے اس نوجوان اور اس کے گھر والوں کی مدد کر سکیں ۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے گزشتہ سال دسمبر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ منٹ کا اعلان کیا تھا. عامر نے 36 ٹیسٹ 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹونٹی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔


0 تبصرے