babar azam becomes the fastest batsman to score 7000 runs in t20 cricket.

بابر اعظم  نے اپنے بلے کی مدد سے ایک اور ریکارڈ پاش پاش  کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں میں تیزترین 7000 رنز مکمل کر کے گرس گیل کے ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا ۔کرس گیل نے 7000 رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کر لیا ۔
انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
بابر اعظم  پاکستان کی جانب سے تیسرے بلے باز ہیں جس نے  ٹی ٹونٹی میں 7000 رنز بنائے ہیں،ان سے قبل پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور  محمد حفیظ یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔