پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شدید ردعمل سامنے اگیا .
رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے سے مایوس ہیں اور افسوس ہے کہ انگلش ٹیم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے ، اور بغیر کسی جواز کے سب کے خلاف کھیلنا ہے۔''
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز اگلے ماہ ہونا تھی.
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ شروع ہونے تھوڑی دیر قبل اچانک اپنا دور پاکستان کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا تھا ۔


0 تبصرے